Sunday, 31 March 2024

خود پرست دنیا میں اپنی ذات کی پوجا

 خود پرستی


خود پرست دنیا میں 

اپنی ذات کی پوجا 

عام بات ہوتی ہے 

رات کے اندھیروں میں 

جس طرح کوئی جگنو 

خود کو راہبر جانے 

یہ بھی بھول جاتا ہے

صبح کی چمکتی لو

اس کو مار ڈالے گی

خود پرست لوگو تم 

اس حصار سے نکلو 

خود پرستی بھی ورنہ  

تم کو مار ڈالے گی


سید صداقت علی

No comments:

Post a Comment