Friday 22 March 2024

یہ ارض وطن میری تمناؤں کا گھر ہے

وطن کے لیے


یہ ارض وطن میری تمناؤں کا گھر ہے

یہ پاک زمین دشت میں خوشبو کا سفر ہے

اقبال کے خوابوں کی ہے تعبیر یہ دھرتی

قائد کی مِرے، جہدِ مسلسل کا اجر ہے

تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کا صِلہ ہے

شہداء کی یہ قربانیوں، جانوں کا ثمر ہے

اس مُلکِ خُدا داد کا رمضان میں بننا

سجدوں کا، مناجات، دُعاؤں کا اثر ہے

مت اس کو نفاق اور تعصب کی نذر کر

پہچان ہے اپنی تبھی، یہ مُلک اگر ہے


طاہر شہیر

No comments:

Post a Comment