Sunday, 24 March 2024

یہ میری سکونت کا کیا خوب بہانہ ہے

 یہ میری سکونت کا کیا خوب بہانہ ہے

دل میں تِری چاہت کا بھرپور خزانہ ہے

لہجے میں مِرے تو ہے جھلکے ہے نگاہوں میں

تن کا یہ مِرے پنجرہ تیرا ہی تو خانہ ہے

تُو میرا زمانہ ہے تُو ہی مِری دنیا ہے

تُو ہی مِری دنیا ہے تُو میرا زمانہ ہے

مشہور ہوئے ایسے اس عشق کی دنیا میں

ہر ہیر کے ہونٹوں پر اپنا ہی فسانہ ہے

دھڑکن کے لیے میری ہے فرض تِرا نغمہ

دنیا کا مِرے دل کی یہ قومی ترانہ ہے

قاتل ہیں نظر، ابرو، لب اور سخن اس کے

ظالم کی محبت کا انداز یگانہ ہے

کچھ شک ہی نہیں ممکن الفت میں کرن میری

چاہت کے نمک خواروں میں میرا گھرانہ ہے


کرن زہرہ

No comments:

Post a Comment