Monday 11 March 2024

گردش میں غریبوں کا ہر وقت ستارا ہے

 گردش میں غریبوں کا ہر وقت ستارا ہے

کہنے کو ہیں سب اپنے، پر کون ہمارا ہے 

تزئینِ بہاراں میں یہ خون ہمارا ہے

برباد گلستاں کو ہم نے ہی سنوارا ہے

یوں امن کی بستی میں طوفاں نہ بپا ہوتا

’’کچھ اپنوں کی سازش ہے کچھ اُن کا اشارا ہے ‘‘

ہر ایک قدم میرا بڑھتا ہوا رُک جائے

دورانِ سفر مجھ کو پھر کس نے پکارا ہے

آکاش میں اُڑنے کی حسرت ہی رہی قیصر

آزاد پرندہ کا، پنجرہ میں گزارا ہے


عبدالصمد قیصر

No comments:

Post a Comment