Wednesday, 13 March 2024

دیے کو جس طرح لازم ہے طاق چاہیے ہے

 دیے کو جس طرح لازم ہے طاق چاہیے ہے

جنوں کو دل کا گریبان چاک چاہیے ہے

میں آشنائے عذابِ فراق ہوں سو مجھے

سزا ہو یا کہ عطا، کربناک چاہیے ہے

یہ بوترابؑ کی نسبت کا ہے اثر مجھ پر

سکوں کے واسطے بس مجھ کو خاک چاہیے ہے

یونہی نہیں مرے دل میں غموں کا سیلِ رواں

ان آنسوؤں کے لیے بھی خوراک چاہیے ہے

ارداتاً تو مِرا ہو نہیں سکے گا وہ شخص

سو اب کوئی نہ کوئی اتفاق چاہیے ہے

جو غم گزرتا ہے اس کی کسی کو فکر نہیں

سبھی کو اس کا سیاق و سباق چاہیے ہے

پسِ خیالِ غزل کچھ تو انتہائی ہو

سو اس غزل میں تِرا اشتراک چاہیے ہے


تہذیب حسین

No comments:

Post a Comment