Tuesday, 12 March 2024

لگا لیتے ہیں سینے سے اجازت کی طرح تم کو

 لگا لیتے ہیں سینے سے اجازت کی طرح تم کو

محبت کی ہے ہم نے تو محبت کی طرح تم کو

ہمیشہ ہم نے دیکھا ہے تقدس کی نگاہوں سے

ہمیشہ ہم نے سوچا ہے عبادت کی طرح تم کو

مرے سینے پہ جس لمحے کبھی روئے ہو سر رکھ کر

اسی لمحے میں پایا سخاوت کی طرح تم کو

جسے روشن ستارہ تم سمجھے تھے محبت کا

وہی اک روز لے ڈوبا جہالت کی طرح تم کو

مرے دل سے نکل کر اور بھی رُسوا ہوئے ہو تم

کہ دنیا یاد رکھے گی عداوت کی طرح تم کو

تمہیں معلوم ہے جاناں کہ تم جس دن سے بچھڑے ہو

بہت سوچا ہے ہم نے پر امانت کی طرح تم کو

تمہیں کھو کر زمانے کی امامت مل گئی دل کو

عزیز جان رکھا ہے شریعت کی طرح تم کو


عرفان شاہد

No comments:

Post a Comment