Wednesday, 10 April 2024

نصرت حضور اس نے تو پا لی ہے آپ کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نصرت حضورؐ اس نے تو پا لی ہے آپﷺ کی 

جس نے بھی نعت دل میں بسا لی ہے آپﷺ کی

جس نے بھی نعت دل میں بسا لی ہے آپﷺ کی

نصرت حضورؐ اس نے تو پا لی ہے آپﷺ کی 

سارے جہاں میں ان کی بھی توقیر بڑھ گئی 

جب سے گُلوں نے خُوشبو چُرا لی ہے آپﷺ کی

ہر ایک  کی زباں پہ درودﷺ و سلام ہیں

کون و مکاں میں ذات مثالی ہے آپﷺ کی

دنیا کو آپؐ رب کی طرف لے کے آئے ہیں

خلقت خُدا کے در پہ سوالی ہے آپﷺ کی

چھُپ جائیں گے ہمارے سبھی عیب یا نبی ﷺ

 سر پر ہمارے  کملی جو  کالی ہے آپﷺ کی


محسن دوست

تمام احباب کو عیدالفطر مبارک ہو۔

No comments:

Post a Comment