عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
اِذن مل جائے گر مدینے سے
نعت میں لکھ سکوں قرینے سے
کچھ نگینے عطا ہوں سائل کو
آپؐ کے عِلم کے خزینے سے
رشک ہوتا ہے اُن گُلابوں پر
جن کو نِسبت ہوئی پسینے سے
لُطف آتا ہے آبِ کوثر کا
آبِ زم زم کا جام پینے سے
پاس اپنے مجھے بُلا لیجے
اپنے بھیجے ہوئے سفینے سے
میری آنکھیں وہیں پہ رہتی ہیں
لوٹ آیا ہوں میں مدینے سے
محسن دوست
تمام دوست احباب کو عیدالفطر کی مبارک باد
No comments:
Post a Comment