Monday, 1 April 2024

اس سے پیارا کنول نہیں کوئی

 اس سے پیارا کنول نہیں کوئی

ماں کا نعم البدل نہیں کوئی

جو تیری قرب میں گزارے ہیں

دلکشیں اس سے پل نہیں کوئی

ماں ہی بس ہر خطا پہ کہتی ہے

ٹھیک ہے بیٹا چل، نہیں کوئی

میں نے سر پر لیا ہے پیار ان کا

میرے ماتھے پہ بل نہیں کوئی

میں نے لکھی ہے شرجی ماں پہ غزل

اس سے اچھی غزل نہیں کوئی


شرجیل اعزاز شرجی

No comments:

Post a Comment