عشق چاہت کا نام ہوتا ہے
حُسن کا احترام ہوتا ہے
محفلِ دل میں یار کا چرچا
صبح ہوتا ہے، شام ہوتا ہے
درد مندوں کا حال مت پوچھو
ان کو غم سے ہی کام ہوتا ہے
مرنا پڑتا ہے موت سے پہلے
جب کہیں جا کے نام ہوتا ہے
جس کو پیتے ہیں آنکھوں آنکھوں میں
وہ محبت کا جام ہوتا ہے
بابا گلزار صابری
فقیر محمد صابری چشتی
No comments:
Post a Comment