کیسے رشتے ہیں کچے دھاگے ہیں
دوست اب دشمنوں سے آگے ہیں
جب سے دیکھا ہے چاندنی کا چلن
تب سے اپنے نصیب جاگے ہیں
آؤ ناں ہاتھ، ہاتھ میں دے دو
پیار اُترا ہے، نین لاگے ہیں
وہ ستمگر ہے، ہم ہیں آوارہ
ہم نے دونوں جہاں تاگے ہیں
اپنی پہچان کافی مشکل تھی
مہر اب خود سے ڈر کا بھاگے ہیں
کرنل خالد مہر
No comments:
Post a Comment