Tuesday, 2 April 2024

آنکھیں یہ جو تمہاری آنکھیں ہیں

 آنکھیں


یہ جو تمہاری آنکھیں ہیں

یہ جو مجھے دیکھتی ہیں

یہ جو مجھے کھوجتی ہیں

یہ جو مجھے سوچتی ہیں

اک سحر سا پھیلا دیتی ہیں

یہ پیار سا بڑھا دیتی ہیں

اک احساس سا جگا دیتی ہیں

ایک حقیقت سی دکھا دیتی ہیں


شرجیل احمد

No comments:

Post a Comment