سب رنگی
ست رنگی زندگی
سولہ سنگار کیے بیٹھی ہے
تیری پازیب سے
کتنی ہی دُھنیں پُھوٹتی ہیں
تجھ سے ہی رنگ لیے
رعشنی سنگیت کی دُھن
ان میں گُھلا دی میں نے
حادثے جو بھی ہوئے
اپنے پرائے دل پر
چُھوٹ مجھ پر ہی پڑی
شاکر یہ حادثو
تم نے سکھائی زندگی
بڑا احسان ہے
تم نے لکھائی زندگی
صادقہ نواب سحر
صادقہ آراء
No comments:
Post a Comment