Tuesday, 9 April 2024

غریب گھر میں رہا اشکبار عید کے دن

 غریب گھر میں رہا اشکبار عید کے دن

نہیں مِلا ہے کسی سے اُدھار عید کے دن

طلب کہاں سے کرے پوری اپنے بچوں کی

اسی وہ غم میں رہا بے قرار عید کے دن

لپٹ لپٹ کے جگر گوشے مانگتے رہے ہیں

کھلونا لا دو کوئی اب کی بار عید کے دن

برس رہی تھی دل ناصبور پر حسرت

جگر پہ چلتے رہے غم کے وار عید کے دن

امیر رکھتے ذرا جو خیال مفلس کا

نہ رہتا پھر کوئی بھی سوگوار عید کے دن


عابد علی خاکسار

No comments:

Post a Comment