تمہارا حسن میری دیوانگی
روشنی چراغ سے زیادہ اہم ہوتی ہے
نظم کتاب سے زیادہ اہم ہوتی ہے
بوسہ ہونٹوں سے زیادہ اہم ہوتا ہے
تمہارے نام میری خطوط
ہم دونوں سے زیادہ اہم ہیں
صرف یہی وہ دستاویز ہے
جس سے لوگ
تمہارا حسن اور میری دیوانگی دریافت کریں گے
شاعری: نزار قبانی
اردو ترجمہ: منو بھائی
No comments:
Post a Comment