Monday, 8 April 2024

لائی اک حلقۂ زنجیر نشانی میں ہوا

 لائی اک حلقۂ زنجیر نشانی میں ہوا

جانے کیا کہتی ہے پیغام زبانی میں ہوا

منزلیں راہ میں آتی ہیں، گُزر جاتی ہیں

راستہ بھُول گئی اپنی روانی میں ہوا

کبھی بغداد کی گلیوں سے غزلخواں گُزری

کبھی مصروف ہوئی مرثیہ خوانی میں ہوا

اپنی مُٹھی میں دبائے کئی جگنو کئی پھُول

سو گئی رات گئے رات کی رانی میں ہوا

ایک لمحے کو بھی تنہا نہیں ہونے دیتی

شمع کے ساتھ رہی نُور فشانی میں ہوا


شمع ظفر مہدی

No comments:

Post a Comment