Wednesday, 10 April 2024

عید کا دن منا کے دیکھیں گے

 عید کا دن منا کے دیکھیں گے

اُن کی محفل میں جا کے دیکھیں گے

کس طرح روشنی بکھرتی ہے

آج اُس کو ہنسا کے دیکھیں گے

زندگی جھُوم جھُوم جائے گی

وہ اگر مُسکرا کے دیکھیں گے

رفتگاں لوٹ آئیں پھر شاید

اک صدا پھر لگا کے دیکھیں گے

شاید آ جائے آج اُن کو یقین

داستان پھر سُنا کے دیکھیں گے

ذکر چھیڑیں گے اُن کے رُخ کا سعید

رات کو وہ دن بنا کے دیکھیں گے


سعید عباس

No comments:

Post a Comment