Friday, 15 April 2016

ہے واقعہ کچھ اور روایت کچھ اور ہے

ہے واقعہ کچھ اور روایت کچھ اور ہے
یاروں کو یعنی ہم سے شکایت کچھ اور ہے
سمجھی گئی جو بات ہماری غلط تو کیا
یاں ترجمہ کچھ ہے آیت کچھ اور ہے
کچھ کم نہیں بلا سے خلافت زمین کی بھی
یا رب! مِری سزا میں رعایت کچھ اور ہے
اے گردشِ زمانہ! تِرا دور ہو چکا
یا حال پر ہمارے عنایت کچھ اور ہے
کرتے ہو جو بیان تم انجمؔ بجا، مگر
تاریخ جو لکھے گی حکایت کچھ اور ہے

انجم رومانی

No comments:

Post a Comment