Saturday, 23 April 2016

دشت فرقت میں دے صدا مجھ کو

دشتِ فرقت میں دے صدا مجھ کو
اپنی صورت ذرا دکھا مجھ کو
میں ہوں تنہا وفا کی راہوں پر
اپنا کوئی پتا بتا مجھ کو
مجھ کو بھی دعوائے محبت ہے
آتشِ عشق میں جلا مجھ کو
میں سمندر کی پیاس رکھتا ہوں
قطرہ قطرہ نہ تُو پلا مجھ کو
ختم یہ وقفۂ جدائی کر
اتنی لمبی نہ دے سزا مجھ کو

کرامت بخاری

No comments:

Post a Comment