پھر اسی مہ لقا کی یاد آئی
چمک اٹھی ہے شب کی تنہائی
وہ مکُیں دل میں تھے مگر ان کو
زندگی چار سُو پکار آئی
اے غم دوست! ایک تیرے سوا
تم کو دیکھا تو یوں ہُوا محسوس
جیسے مدت سے ہو شناسائی
خاک کا نور، ارے معاذ اللہ
چاند تارے بھی ہیں تماشائی
جگن ناتھ آزاد
No comments:
Post a Comment