کُرتا
میرے مصور
تِرے تصورمیں جگمگاتا سفید کرتا
سفید کرتے میں
تُو نے جتنی بھی کہکشاؤں کے رنگ دیکھے
وہ کتنے تیکھے تھے، کتنے پھیکے
کلف لگے اس سفید کرتے پہ تُو نے کھینچیں
جو لہلہاتی ہوئی کریزیں
وہ اجلے کرتے میں لِپٹے میلے بدن کی چُرسیں تھیں
سلوٹیں تھیں
سفید کرتے کے ساتھ تُو نے
جو ایک جلتا دِیا بنایا
وہ کرتے والے کی تیرگی کو
نہ دور کرنے کے کام آیا
میرے مصور
تِرے تصور میں جگمگاتا سفید کرتا
کسی زمانے کے کینوس پر نہیں اترتا
سو اب یہی ہے
کہ اپنے خوابوں کو اس طرح پورٹریٹ کر دے
سفید کرتے پہ ایک جوتا بھی پینٹ کر دے
تِرے تصورمیں جگمگاتا سفید کرتا
سفید کرتے میں
تُو نے جتنی بھی کہکشاؤں کے رنگ دیکھے
وہ کتنے تیکھے تھے، کتنے پھیکے
کلف لگے اس سفید کرتے پہ تُو نے کھینچیں
جو لہلہاتی ہوئی کریزیں
وہ اجلے کرتے میں لِپٹے میلے بدن کی چُرسیں تھیں
سلوٹیں تھیں
سفید کرتے کے ساتھ تُو نے
جو ایک جلتا دِیا بنایا
وہ کرتے والے کی تیرگی کو
نہ دور کرنے کے کام آیا
میرے مصور
تِرے تصور میں جگمگاتا سفید کرتا
کسی زمانے کے کینوس پر نہیں اترتا
سو اب یہی ہے
کہ اپنے خوابوں کو اس طرح پورٹریٹ کر دے
سفید کرتے پہ ایک جوتا بھی پینٹ کر دے
فاضل جمیلی
No comments:
Post a Comment