جس نے بتوں سے حکمِ بغاوت دیا نہیں
ہو گا خدا کسی کا،۔ وہ میرا خدا نہیں
ہم ہی وفا کے عہد پہ قائم نہ رہ سکے
اپنے سوا ہمیں تو کسی کا گِلہ نہیں
صدیاں ہوئیں کہ آئی تھی گلشن میں فصلِ گل
انساں کو جو سکونِ دل و جاں نہ دے سکے
وہ ارتقأ کسی بھی مرض کی دوا نہیں
منبر سے لے کے مدرسہ و خانقاہ تک
عامرؔ کہاں ہجومِ نمود و ریا نہیں
عامر عثمانی
No comments:
Post a Comment