Sunday 24 April 2016

مے پلا کر آپ کا کیا جائے گا

مے پِلا کر آپ کا کیا جائے گا؟
جائے گا ایمان، جس کا جائے گا
دیکھ کرمجھ کو وہ شرما جائے گا 
یہ تماشہ کِس سے دیکھا جائے گا
جاؤں بت خانے سے کیوں کعبے کو میں
ہاتھ سے، یہ بھی ٹھکانہ جائے گا
قتل کی جب اس نے دی دھمکی مجھے
کہہ دیا میں نے بھی، دیکھا جائے گا
پی بھی لے دو گھونٹ، زاہد پی بھی لے
مے کدے سے، کون پیاسا جائے گا 

بیخود دہلوی

No comments:

Post a Comment