آبِ حیات جا کے کسو نے پیا تو کیا
مانند خضرؑ جگ میں اکیلا جیا تو کیا
شیریں لباں سوں سنگدلوں کو اثر نہیں
فرہاد کام کوہ کنی کا کیا تو کیا
جلنا لگن میں شمع صفت سخت کام ہے
ناسور کی صفت ہے نہ ہو گا کبھی وہ بند
جراح! زخم عشق کا آ کر سِیا تو کیا
محتاجگی سوں مجھ کو نہیں ایک دم فراغ
حق نے جہاں میں نام کو حاتمؔ کیا تو کیا
شاہ حاتم
(شیخ ظہور حاتم)
(شیخ ظہور حاتم)
No comments:
Post a Comment