Saturday 23 April 2016

وقت پڑا تو راز یہ پایا

وقت پڑا تو راز یہ پایا 
کون ہے اپنا، کون پرایا
دل بھی نہ سمجھا عقل کی باتیں
عقل نے تو دل کو سمجھایا
درد اور دل میں فرق نہیں اب
درد نے دل کو یوں اپنایا
اے غمِ جاناں! ہو کے تِرا بھی
میں نے تیرا بھید نہ پایا
یاروں کی ہر ایک بدی پر
میں اپنے دل میں شرمایا
دے دی اس نے درد کی دولت
میں نے جب دامن پھیلایا

جگن ناتھ آزاد

No comments:

Post a Comment