چھِن گیا سینہ بھی، کلیجا بھی
یار کے تیر، جان لے جا بھی
کیوں تِری موت آئی ہے گی عزیز
سامنے سے مِرے، ارے جا بھی
حال کہہ چُپ رہا، تو میں بولا
قطعہ
میں کہا میرؔ جاں بہ لب ہے شوخ
تُو نے کوئی خبر کو بھیجا بھی
کہنے لاگا؛ نہ واہی بک اتنا
کیا ہوا ہے سڑی، ابے جا بھی
میر تقی میر
No comments:
Post a Comment