جائے خرد نہیں ہے کہ فرزانہ چاہیے
ہُو کا مقام ہے، کوئی دیوانہ چاہیے
ہے اس میں قید شہر نہ ویرانہ
بہرِ فراغ طبعِ فقیرانہ چاہیے
گنجائشِ تصور یک لفظ بھی نہیں
جب تک کہ ہیں زمانے میں ہم سے خراب لوگ
مسجد کہیں کہیں کوئی مے خانہ چاہیے
رکھتے ہیں انجؔم آپ جو اوروں کے واسطے
اپنے لیے بھی تو وہی ویرانہ چاہیے
انجم رومانی
No comments:
Post a Comment