Friday, 30 December 2016

کیا ہے دوزخ کیا ہے جنت ایک بوتل اور دو

کیا ہے دوزخ، کیا ہے جنت، ایک بوتل اور دو
سب بتا دوں گا حقیقت، ایک بوتل اور دو
آسماں کی سیر کر لیتا ہوں میں پینے کے بعد
مجھ کو ہوتی ہے بشارت، ایک بوتل اور دو
بِن پیے دیکھوں تو یہ سب جھوٹ لگتا ہے مجھے 
معجزہ،۔ القا،۔ کرامت،۔ ایک بوتل اور دو
کیا خبر کس گھونٹ میں قدرت نے رکھی ہو شفا
دینے والے تم رکو مت،۔ ایک بوتل اور دو

انور جمال انور

No comments:

Post a Comment