جفا صیاد کی اہلِ وفا نے رائیگاں کر دی
قفس کی زندگی وقفِ خیالِ آشیاں کر دی
یہ دل کیا ہے کسی کو امتحانِ ظرف لینا تھا
تنِ خاکی میں اک چھوٹی سی چنگاری نہاں کر دی
بھرم حسنِ حقیقت کا کوئی کھلنے نہیں دیتا
اسیر آنکھیں کہاں سے سیرِ گلشن کے لئے لائیں
نظر جتنی بھی تھی صَرفِ تلاشِ آشیاں کر دی
تِری بے مہریاں آخر وہ نازک وقت لے آئیں
کہ اپنوں کی محبت بھی طبیعت پر گِراں کر دی
وہی ہے مردِ رہرو کارزارِ زیست میں جس نے
ذرا آسان تر پہلے سے راہِ کارواں کر دی
وہی اک شامِ الفت، حاصلِ ہستئ ملاؔ ہے
جسے دنیا سمجھتی ہے کہ اس نے رائیگاں کر دی
آنند نرائن ملا
No comments:
Post a Comment