جو بھی جینے کے سلسلے کیے تھے
ہم نے بس آپ کے لیے کیے تھے
تب کہیں جا کے اپنی مرضی کی
پہلے اپنوں سے مشورے کیے تھے
کبھی، اس کی نِگہ میسر تھی
عقل کچھ اور کر کے بیٹھ رہی
عشق نے اور فیصلے کیے تھے
بات ہم نے سنی ہوئی سنی تھی
کام اس نے کیے ہوئے کیے تھے
اسے بھی ایک خط لکھا گیا تھا
اپنے آگے بھی آئینے کیے تھے
یہاں کچھ بھی نہیں ہے میرے لیے
تُو نے کیا کیا مبالغے کیے تھے
اول آنے کا شوق تھا،۔ لیکن
کام سارے ہی دوسرے کیے تھے
بڑی مشکل تھی وہ گھڑی جوادؔ
ہم نے کب ایسے فیصلے کیے تھے
جواد شیخ
No comments:
Post a Comment