Thursday 29 December 2016

کیوں کر اس کی نگہ ناز سے جینا ہو گا

کیونکر اس کی نگہِ ناز سے جینا ہو گا
“زہر دے اس پہ یہ تاکید کہ ”پینا ہو گا
تیری مژگاں کی نہ تھی دست درازی مشہور
دل جھپٹ کر کسی رہگیر کا چھینا ہو گا
چاک دل تیغِ تغافل سے کیا ہے تم نے
رشتۂ تار نظر سے تمہیں سِینا ہو گا
حشر میں سر سے گزر جاۓ گا طوفاں جس کا
وہ ہماری ہی خجالت کا پسینا ہو گا
خلد میں پھر کسی کافر ہی کا دل بہلے گا
گر نہ معشوق و مے و ساغر و مِینا ہو گا
چین دیتے نہیں وہ داغؔ کسی طرح مجھے
میں جو مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہو گا

داغ دہلوی

No comments:

Post a Comment