Friday 30 December 2016

لے گئے وہ ساتھ اپنے حسن سارا شام کا

لے گئے وہ ساتھ اپنے حسن سارا شام کا 
ہجر کی تصویر ہے اب ہر نظارا شام کا 
خیمہ زن ہیں چاند کے رستے میں گہری بدلیاں 
آندھیوں کی زد میں ہے پہلا ستارا شام کا 
روشنی اور تیرگی کی سرحدیں تھامے ہوئے 
درمیاں دن رات کے بہتا ہے دھارا شام کا 
لوٹ کر وہ شام سے پہلے ہی گھر آنے لگے 
ان سے شاید چھِن گیا کوئی سہارا شام کا 
ڈوبتے سورج کا منظر دیکھنا جاویؔد روز
مشغلہ ہے ایک مدت سے ہمارا شام کا

جاوید احمد

No comments:

Post a Comment