Thursday, 29 December 2016

آپ کیوں ہو گئے اجنبی کی طرح

آپ کیوں ہو گئے اجنبی کی طرح
بات تو کیجیئے آدمی کی طرح
آپ جب تک مِرے ساتھ چلتے رہے
دھوپ نکلی، مگر چاندنی کی طرح
پھول برسے تھے کل جنکی گفتار سے
آج وہ ہو گئے پھلجھڑی کی طرح
چاند کا ہم پتا ان سے پوچھا کیئے
اور وہ چپ رہے چاندنی کی طرح
ہم پرندوں کی مانند اڑنے لگے
چل نہ پائے مگر آدمی کی طرح

راز الہ آبادی

No comments:

Post a Comment