عیدِ قرباں
اس دورِ پُر آشوب میں اے عید نہ آ تُو
آئی ہے تو اسلوبِ ابراہیمؑ سکھا تو
کشمیر کی جنت سے شہیدوں کا لہو مانگ
طاغوت کو اسلام کی طاقت سے ہرا تو
کونین کے آقاؐ کی رسالت کے علم کھول
اک نغمۂ جاں سوز بہ عنوانِ وفا چھیڑ
کونین کو دے اس کے تاثر سے جِلا تو
آفاق سے پیمانۂ ماہتاب طلب کر
شاعر کے دلآویز خیالوں میں سما تُو
آغا شورش کاشمیری
No comments:
Post a Comment