Thursday, 29 December 2016

جاگ اٹھا ہے سارا وطن

جاگ اٹھا ہے سارا وطن
رزمیہ ترانہ

ساتھیو! مجاہدو
جاگ اٹھا ہے سارا وطن
ساتھیو! مجاہدو

آج مظلوم ظالم سے ٹکرائیں گے
اپنی طاقت زمانے سے منوائیں گے
سامراجی خداؤں پہ چھا جائیں گے
ساتھ ہیں مرد و زن
سر سے باندھے کفن
ساتھیو! مجاہدو
جاگ اٹھا ہے سارا وطن
ساتھیو! مجاہدو

جو بھی رستے میں آئے گا کٹ جائے گا
رن کا میدان لاشوں سے پٹ جائے گا
آج دشمن کا تختہ الٹ جائے گا
ہر جری صف شکن
ہر جواں تیغِ زن
ساتھیو! مجاہدو
جاگ اٹھا ہے سارا وطن
ساتھیو! مجاہدو

دل میں قرآن ہونٹوں پہ تکبیر ہے
جوشِ عباسؓ ہے عزمِ شبیرؓ ہے
ہر مسلمان حیدرؓ کی شمشیر ہے
سر پہ سایہ فگن
دستِ خیبر شکنؓ
ساتھیو! مجاہدو
جاگ اٹھا ہے سارا وطن
ساتھیو! مجاہدو

حمایت علی شاعر

No comments:

Post a Comment