رفتہ رفتہ کہنے والے لوگ
بن جاتے ہیں جلنے والے لوگ
اندر سے یہ ہوتے ہیں غمگین
اوپر اوپر ہنسنے والے لوگ
اکثر ہوتے ہیں یہ کینہ ساز
شعر و ادب پر تم سے کیا ہو بات
تم تو ٹھہرے تمغے والے لوگ
حرفِ سخن کا اب ہے یہ معیار
ٹی وی پر ہیں نغمے والے لوگ
محسؔن اکثر بن جاتے ہیں غیر
وقت آنے پر اپنے والے لوگ
محسن بھوپالی
No comments:
Post a Comment