Saturday, 31 December 2016

باد صرصر کی کرامات سے پہلے کیا تھا

بادِ صرصر کی کرامات سے پہلے کیا تھا
یہ نہ پوچھو کہ یہاں رات سے پہلے کیا تھا
اب تو وہ نسل بھی معدوم ہوئی جاتی ہے
جو بتاتی تھی فسادات سے پہلے کیا تھا
اے سمندر! تِری آنکھیں ہیں یہاں سب سے قدیم
اس جزیرے پہ مکانات سے پہلے کیا تھا
اے زمیں! کتنی پرانی ہے یہ نیلی چادر
تیرے شانوں پہ سمٰوات سے پہلے کیا تھا
عشق، اعلان سے پہلے تھا، شناورؔ کیا چیز 
حسن، اظہارِ خیالات سے پہلے کیا تھا

شناور اسحاق

No comments:

Post a Comment