Wednesday 28 October 2020

لے آئی پھر کہاں پر قسمت ہمیں کہاں سے

 فلمی گیت


لے آئی پھر کہاں پر قسمت ہمیں کہاں سے

یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے

لے آئی پھر کہاں پر


مجبور کر رہی ہے پھر گردشِ زمانہ

ہم چھیڑ دیں وہیں سے گزرا ہوا فسانہ

لیکن کوئی بتا دے بھولے ہیں ہم کہاں سے

یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے

لے آئی پھر کہاں پر


تیری ہی انجمن میں یہ انتظار تیرا

تیرے بغیر ساتھی جشنِ بہار تیرا

یہ کون سی ادا ہے پوچھیں گے آسماں سے

یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے

لے آئی پھر کہاں پر


محفل میں آپ کی ہم کچھ اور تو نہ لائے

نغمات میں سجا کر جذبات لے کہ آئے

یاد آئیں گے بہت ہم جائیں گے جب جہاں سے

یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے

لے آئی پھر کہاں پر قسمت ہمیں کہاں سے

یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے


شیون رضوی

No comments:

Post a Comment