رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
جذبہ
کھانے کے وقت دونوں
چپ چاپ کھا رہے تھے
صدیوں سے بھوکی لڑکی، قرنوں سے پیاسا مرد
آپس میں کوئی بات کرنے کو نہ بچی تھی
اور چادروں کے بیچ سلوٹوں میں دفن
ان کی محبتوں کا
منہ زور چاہتوں کا
جذبہ مرا پڑا تھا
نیلم احمد بشیر
No comments:
Post a Comment