فلمی گیت
چندا رے چندا کچھ تو ہی بتا میرا افسانہ
بے تاب ہے کیوں دل دیوانہ
کچھ تُو ہی بتا میرا افسانہ
کیوں لوگ مجھے سمجھاتے ہیں
کیوں شعلوں کو بھڑکاتے ہیں
جلتی ہوں مگر معلوم نہیں
میں دیپک ہوں یا پروانہ
کچھ تُو ہی بتا میرا افسانہ
کیا حادثہ مجھ پر گزرا ہے
کیوں سہمی سہمی رہتی ہوں
گھبرائی ہوئی کیوں پھرتی ہوں
حالات سے ہو کر بے گانہ
کچھ تُو ہی بتا میرا افسانہ
ارمان کہاں تک مچلیں گے
کس روز یہ دل سے نکلیں گے
باقی ہے کہاں تک یہ رات ابھی
قسمت میں ہے کب تک ویرانہ
کچھ تُو ہی بتا میرا افسانہ
بے تاب ہے کیوں دل دیوانہ
کچھ تُو ہی بتا میرا افسانہ
شیون رضوی
No comments:
Post a Comment