فلمی گیت
میری زندگی ہے نغمہ میری زندگی ترانہ
میں صدائے زندگی ہوں مجھے ڈھونڈ لے زمانہ
میری زندگی ہے نغمہ میری زندگی ترانہ
میں کسی کو کیا بتاؤں مجھے یاد کچھ نہیں ہے
کہاں رہ گئی بچھڑ کر میری شاخیں آشیانہ
میری زندگی ہے نغمہ میری زندگی ترانہ
میرے دل کی دھڑکنیں ہیں میرے بچپنے کی یادیں
ہیں کہیں کہیں سے اب تک مجھے یاد ہے فسانہ
میری زندگی ہے نغمہ میری زندگی ترانہ
میرے سوز میں تبسم میری آہ میں ترنم
میں چراغ شام غم ہوں میرا نام ہے شبانہ
میری زندگی ہے نغمہ میری زندگی ترانہ
شیون رضوی
السلام علیکم اگر آپکی ویب سے شاعری کاپی نہیں ہو سکتی تو آپ اپنے ہی کلائنٹ بروزر کھو رہے ہیں مجھے یہاں آکر مایوسی ہوئی ہے۔اس پالیسی کو بدلیں شکریہ
ReplyDeleteزبردست
ReplyDelete👍👍👍
ReplyDelete