Thursday, 29 October 2020

وہ حسین درد دے دو جسے میں گلے لگا لوں

 فلمی گیت


وہ حسین درد دے دو جسے میں گلے لگا لوں

وہ نگاہ مجھ پہ ڈالو کہ میں زندگی بنا لوں

وہ حسین درد دے دو جسے میں گلے لگا لوں


تمہیں تم سے مانگتی ہوں ذرا اپنا ہاتھ دے دو

مجھے آج زندگی کی وہ سہاگ رات دے دو

جسے لے کے کچھ نہ مانگوں اور مانگ میں سجا لوں

وہ حسین درد دے دو جسے میں گلے لگا لوں

وہ نگاہ مجھ پہ ڈالو کہ میں زندگی بنا لوں

وہ حسین درد دے دو جسے میں گلے لگا لوں


میری آرزو تو دیکھو تمہیں سامنے بٹھا کر

کبھی دل کے پاس لا کر، کبھی دلربا بنا کر

کوئی داستان سن لوں، کوئی داستاں سنا لوں

وہ حسین درد دے دو جسے میں گلے لگا لوں

وہ نگاہ مجھ پہ ڈالو کہ میں زندگی بنا لوں

وہ حسین درد دے دو جسے میں گلے لگا لوں


میں نے پیار کے علاوہ کبھی تم سے کچھ نہ مانگا

تمہیں جانے کیا سمجھ کر میں نے ہر قدم پہ چاہا

میرا آج فیصلہ ہے تمہیں ہمسفر بنا لوں

وہ حسین درد دے دو جسے میں گلے لگا لوں

وہ نگاہ مجھ پہ ڈالو کہ میں زندگی بنا لوں

وہ حسین درد دے دو جسے میں گلے لگا لوں


شیون رضوی

No comments:

Post a Comment