Friday, 23 October 2020

یہ داستان محبت کی شق بہ شق دکھ ہے

یہ داستان محبت کی شِق بہ شِق دُکھ ہے

تمام عمر کے گریے سے منسلک دکھ ہے

سو ہم نے کھو ہی دیا سلسلہ رسائی کا

ہمارے آخری میسج پہ ایک ٹِک٭ دکھ ہے

مصالحت تھی جدائی کی بات سے منسوب

کہاں پہ دونوں ہوئے آ کے متفق، دکھ ہے

میں خود کفیل ہوئی درد کی تجارت میں

خدا کا شکر مِرے پاس ایک اک دکھ ہے

تمام عمر مسائل ہی حل نہیں ہوتے

ہمارا اور ریاضی کا مشترک دکھ ہے


کومل جوئیہ


٭ ✓ 

No comments:

Post a Comment