Tuesday 27 October 2020

لمحے لمحے کی نارسائی ہے

 لمحے لمحے کی نارسائی ہے

زندگی حالتِ جدائی ہے

مردِ میداں ہوں اپنی ذات کا میں

میں نے سب سے شکست کھائی ہے

اِک عجب حال ہے کہ اب اس کو

یاد کرنا بھی بے وفائی ہے

اب یہ صورت ہے جانِ جاں کہ تجھے

بُھولنے میں میری بھلائی ہے

خود کو بُھولا ہوں اس کو بُھولا ہوں

عمر بھر کی یہی کمائی ہے

میں ہنرمندِ رنگ ہوں، میں نے

خون تھوکا ہے، داد پائی ہے

جانے یہ تیرے وصل کے ہنگام

تیری فرقت کہاں سے آئی ہے


جون ایلیا

No comments:

Post a Comment