فلمی گیت
بہارو پھول برساؤ میرا محبوب آیا ہے
ہواؤ راگنی گاؤ میرا محبوب آیا ہے
میرا محبوب آیا ہے
او لالی پھول کی مہندی لگا ان گورے ہاتھوں میں
اتر آ اے گھٹا کاجل لگا ان پیاری آنکھوں میں
بہارو پھول برساؤ میرا محبوب آیا ہے
میرا محبوب آیا ہے
نظارو! ہر طرف اب تان دو اک نور کی چادر
بڑا شرمیلا دلبر ہے، چلا جائے نہ شرما کر
ذرا تم دل کو بہلاؤ، میرا محبوب آیا ہے
بہارو! پھول برساؤ میرا محبوب آیا ہے
میرا محبوب آیا ہے
سجائی ہے جواں کلیوں نے اب یہ سیج الفت کی
انہیں معلوم تھا آئے گی اک دن رُت محبت کی
فضاؤ! رنگ بکھراؤ میرا محبوب آیا ہے
بہارو! پھول برساؤ میرا محبوب آیا ہے
میرا محبوب آیا ہے
حسرت جے پوری
No comments:
Post a Comment