Wednesday 30 September 2020

مجھ ایسے لوگ تو اے یار نہ اجڑے نہ بسے

 مجھ ایسے لوگ تو اے یار نہ اجڑے نہ بسے

کہ لگ گئے ہیں جنہیں تجھ کو دیکھنے کے نشے

تُو اس کا لہجہ تو چکھ لے کہ پھر ملے نہ ملے

تُو اس سے بات تو کر لے کہ پھر بنے نہ بنے

تُو ایسے شخص کے دل کا ملال کیا جانے

جو آئے تیری ہنسی دیکھنے کو، تُو نہ ہنسے

تو ایسا شخص کوئی ڈھونڈ کے دکھا دے مجھے

جو تیرے پاس ذرا بیٹھے، اس کو تُو نہ جچے

میں چاہتی ہوں ذرا دور کر کے دیکھوں اسے

میں چاہتی ہوں کسی طرح یہ جنون تھمے

تُو گرتا پڑتا پہنچ تو گیا، مگر قسمت

کہ اس کے دل کی زمیں پر تِرے نہ پاؤں جمے


مالا راجپوت

No comments:

Post a Comment