Sunday 27 September 2020

دنیا میں ایک شخص ہی میرے قرین ہے

 دنیا میں ایک شخص ہی میرے قرین ہے

برسوں ہوئے کہ وہ مِرے دل کا مکین ہے

اتنا حسین شخص ہے، اتنا حسین شخص 

اتنا کہ ہر حسین کہے، ہاں، حسین ہے

اس کے مجھے خلاف بھی کیسے کرو گے تم

مجھ کو تو خود سے بڑھ کے بھی اس پہ یقین ہے

میرے اصول مجھ سے وہ بہتر سمجھ گیا

میں دنگ ہو کے رہ گئی کتنا ذہین ہے

اس کو سونپ آئی ہوں دل کی میں سلطنت

میری تو ساری چاہتوں کا وہ امین ہے


مالا راجپوت

No comments:

Post a Comment