Wednesday 30 September 2020

بنائی کس طرح میں نے یہ پہچان اپنوں میں

 بنائی کس طرح میں نے یہ پہچان اپنوں میں

مِرے اشعار کافی ہیں ہوا ذیشان اپنوں میں 

یہ میری سوچ کے آگے تخیل کی حسیں وادی

کچھ ایسا مرتبہ میرا کہ میں سلطان اپنوں میں

بہت مایوس رہتا ہوں یہ میری سوچ کہتی ہے

کہ جیسے ہو گیا میں بھی یہاں مہمان اپنوں میں

ہمارے ضبط کے رشتے کبھی بھی ٹوٹ سکتے ہیں 

یہی ہے سوچ اپنوں کی یہی امکان اپنوں میں 

کسی کے پیار نے مجھ کو بہت برباد کر ڈالا 

بہت بکھرے محبت کے مِرے ارمان اپنوں میں 

بڑی تنفید ہوتی ہے مِرے اشعار پر راشد

کہ جب بھی چَھپ  کے آتا ہے مِرا دیوان اپنوں میں


راشد ترین 

No comments:

Post a Comment