Tuesday, 29 September 2020

کاہے افسوس کروں جی کے چلے جانے کا

 کاہے افسوس کروں، جی کے چلے جانے کا

یہ تو ویسے بھی پجاری تھا صنم خانے کا

عشق والوں کو کبھی مات نہیں ہو سکتی

حسن فانی ہے، کسی کام نہیں آنے کا

لوگ کیا دشت میں آتے ہیں اجازت لے کر

کیا کوئی تخت نشیں ہوتا ہے ویرانے کا؟

چین پاتے ہیں تھکے ہارے، یہاں رات گئے

ایک دروازہ کھلا رہتا ہے مے خانے کا

کیا یہاں سچ میں محبت کی عملداری ہے

یا کوئی خواب ہے انور کسی دیوانے کا


صغیر انور

No comments:

Post a Comment