Tuesday, 29 September 2020

بحث کیوں ہے کافر و دیں دار کی

 بحث کیوں ہے کافر و دیندار کی

سب ہے قدرت داورِ دوار کی

ہم صف ”قالوا بلیٰ“ میں کیا نہ تھے

کچھ نئی خواہش نہیں دیدار کی

ڈھونڈھ کر دل میں نکالا تجھ کو یار

تُو نے اب محنت مِری بے کار  کی

شکلِ گل میں جلوہ کرتے ہو کبھی

گاہ صورت بلبلِ گل زار کی

لن ترانی“ آپ کی موسیٰ سے تھی”

ہر جگہ حاجت نہیں انکار کی

خاص ہیں مقتول شمشیر جفا

کچھ تو لذت ہے تِری تلوار کی

دیر و کعبہ میں کلیسا میں پھرے

ہر جگہ ہم نے تلاشِ یار کی

اور اے بہرام اک لکھو غزل

آپ کو قلت نہیں اشعار کی


بہرام جی

No comments:

Post a Comment